آسٹریلیا(جیوڈیسک) ایپوہاذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عالمی چمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 6۔ صفر سے شکست دے دی۔ملائشیا میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔
عالمی چمپئن آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 4 گول اسکور کئے۔ دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلیا نے2 مزید گول اسکور کرکے چھ صفر کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ جیکب ویٹن دو گول کے ساتھ نمایاں رہے۔