اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

Hockey

Hockey

ملائیشیا(جیوڈیسک)بائیسواں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں ہاکی کے میگا ایونٹ میں چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ افتتاحی روز پہلا مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔ قومی کھلاڑی دفاعی چیمپئن کیویز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بج کر پانچ منٹ پر شروع ہو گا۔

ہیڈ کوچ چوہدری اختر رسول نے دنیا نیوز کو بتایا کہ ہوم ورک مکمل کر لیا، کھلاڑیوں نے ویڈیو شارٹس کے ذریعے پنلٹی کارنر، حریف ٹیم کے کمزور پوائنٹس پر سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کا مورال بلند ہے، سب ایونٹ کا کامیاب آغاز کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

دن کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں میں کوریا اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔