بی بی زینب کے مزار پر حملہ، شام کے ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے شام میں حضرت بی بی زینب کے مزار پر حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد میں متعین شام کے ناظم امورکو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت بی بی زینب رضی اللہ تعالی عنہا کے مزار پر حملے سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ پاکستان میں شام کے ناظم الامور کوبھی دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔