بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نیواسن پر استعفے کے لئے دبا بڑھتا جارہا ہے۔ بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت کو اسپاٹ فکسنگ واقعے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ بی سی سی آئی کے صدر ہیں این سری نیواسن، فکسنگ میں این سری نیواسن کے داماد پکڑے گئے ۔
این سری نیواسن کے داماد ہیں چنائی سپر کنگز کے سربراہ لیکن این سری نیواسن ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے استعفے کی باتوں سے ان کے کان پر جوں تک نہیں رنگ رہی۔ کہتے ہیں میڈیا ان کا ٹرائل کررہا ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر اور بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما نریش اگروال کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جذبات کرکٹ سے جڑے ہوئے ہیں اور حکومت کو تمام واقع کی زمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ آئی پی ایل کا چھٹا ایڈیشن تو ختم ہوگیا لیکن پولیس اور سٹے بازوں کے درمیان اسپاٹ فکسنگ کا ٹی ٹوئنٹی ابھی جاری ہے۔