بلوچستان (جیوڈیسک) نیشنل پارٹی مینگل نے آج قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی این پی مینگل نے یہ فیصلہ انتخابات کے دوران کی گئی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے منتخب ارکان قومی اور بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھانے نہیں جائیں گے۔
پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دو جون کو کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ بی این پی مینگل نے انتخابات میں قومی اسمبلی کی ایک اور بلوچستان اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کی ہیں۔