کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ بی این پی مینگل کے مرکزی رہ نما ثنا اللہ بلوچ نے بتایا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ان کی پارٹی کے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین حلف نہیں اٹھا رہے۔
انھوں نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گابی این پی مینگل کے اراکین آج قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔