بنگلہ دیش (جیوڈیسک) پریمئیر لیگ بی پی ایل کے میچز بھی اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات میں شامل کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بی پی ایل کے چند میچز بھی اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات میں شامل کیے گئے ہیں۔
اخبار کا دعوی ہے کہ سابق کپتان محمد اشرفل سے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اس ضمن میں پوجھ گجھ بھی کی ہے۔
دوران تفتیش اگر محمد اشرفل یا کوئی اور بنگلہ دیشی کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔