بابا گورو نانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا ننکانہ صاحب میں آغاز

Sikh

Sikh

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئی ہیں ۔ گوردوارہ جنم استھان میں تقریبات کا آغاز رات گئے اکھنڈ پاٹھ کی ادائیگی کے ساتھ ہوا ۔

سکھ یاتری شبد کیر تھن ، متھا ٹیکی ، اشنان اور دیگر گوردواروں کی یاترا میں مصروف ہیں ۔ یاتری آج گوردوارہ سچا سودا (فاروق آباد ) کی یاترا کے دوران متھا ٹیکی کی رسم بھی ادا کریں گے ۔ تقریبا ت کے دوران ننکانہ صاحب میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

تمام داخلی اور خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیر لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ گوردوارہ کے داخلی راستوں پر چیکنگ کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس اور سکریننگ مشین بھی نصب کی گئی ہے ۔ گوردوارہ کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ، شہر کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے چار روز کے لئے بند رہیں گے ۔