بابا گرو نانک کے 546 ویں جنم دن کی تقریبات ختم

Guru Nanak Birthday

Guru Nanak Birthday

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے دس ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ تقریبات کے آخری روز رات گئے سکھوں نے اپنی آخری مذہبی رسم بھوگ ادا کی۔ اس مذہبی رسم کی ادائیگی کے ساتھ ہی جنم کی تین روزہ تقریبات ختم ہو گئیں۔

بھارت سے آئے سکھ یاتری دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آج ننکانہ صاحب سے اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے گورد وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔