بابر علی کی بڑے پردے پر واپسی، فلم ’’بے تابیاں‘‘ جلد ریلیز ہو گی

Babar Ali

Babar Ali

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ماضی کی کئی سپر ہٹ فلموں کے ہیرو بابر علی طویل عرصے کے بعد جلد ہی بڑے پردے پر ایکشن میں دکھائی دیں گے، ان کی نئی فلم ’’بے تابیاں‘‘ جلد ریلیز کر دی جائیگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی رومانس، مجبوریوں، ذہنی اضطراب، رشتوں اور قربانیوں پرمشتمل ہے اور بابر علی، ان کی جواں سالہ بیٹی اور بابر علی سے محبت کرنے والی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے۔

فلم ’’بے تابیاں‘‘ کے جاری کئے گئے ٹیزر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے تاہم شائقین کو ایک ساتھ بہت سارے گانے سننے کو ملیں گے جس کیلئے کئی نئی آوازوں کو موقع دیا گیا ہے۔