لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 میں پاکستان کے صرف بابر اعظم ہی جگہ بنا پائے ہیں اور وہ 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس رینکنگ میں سرفہرست بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں جبکہ آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں پنڈی ٹیسٹ ڈرا، سری لنکا کے خلاف عابد علی اور بابراعظم کی سنچریاں عابد علی کے عالمی ریکارڈ نے پنڈی ٹیسٹ یادگار بنا دیا بولرز کی فہرست میں ٹاپ 10 میں کوئی بھی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے، اس فہرست میں آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنز سرفہرست ہیں۔
جنوبی افریقا کے ربادا دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل وانگر تیسری پوزیشن پر ہیں۔
بولنگ میں پاکستان کے محمد عباس ٹاپ 20 میں جگہ بناسکے ہیں اور وہ 18 ویں نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا جبکہ 4 روز کھیل بارش کے باعث متاثر رہا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی جبکہ پاکستان نے 2 پر 252 رنز بنائے۔
پاکستان کے بابر اعظم اور عابد علی نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ عابد علی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔