دبئی (جیوڈیسک) ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنا کر بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے عالمی ریکارڈ چھین لیا ،،قومی بلے باز نے صرف 26اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
بابر اعظم نے تیز ترین ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں قومی بلے باز نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دی۔ بلے باز نے 26 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ کوہلی نے 27 اننگز کھیل کر ہزار رنز بنا رکھے تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم نے کیرئیر کی آٹھویں نصف سنچری اسکورکی۔ انہوں نے اناسی رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے آخری ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر تین ٹی 20 میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔