کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری نے وزیر اعظم کو خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے توجہ دلائی گئی ہے کہ سندھ کی صوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا،خط کے متن کے مطابق بابر غوری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سےصوبائی ملازمتوں میں قواعد وضوابط پرعمل نہیں ہورہا ہے۔
بدانتظامی سندھ حکومت کی شناخت بن چکی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت میں افسرشاہی بدعنوانی،اقربا پروری میں ملوث ہے،سندھ کے عوام کے حقوق پامال کیے جارہےہیں،ایم کیو ایم 3 دہائیوں سے شہری سندھ کی نمائندہ جماعت ہے،الطاف حسین پرعوام وقتاً فوقتااپنے اعتماد کااظہار کرتے رہے ہیں۔
ایسی صورت حال میںسندھ کی شہری آبادی اپنے لیے علیحدہ انتظامی اکائی کامطالبہ کرنے پر مجبور ہے، سینیٹر بابر غوری نے لکھا ہے کہ خط شہری اوردیہی آبادی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں لکھا گیا ہے۔