بابر یعقوب فتح محمد پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری تعینات

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) گریڈ 22 کے سینئر افسر بابر یعقوب فتح محمد کو پنجاب کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے، بابر یعقوب فتح محمد کل اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیں گے۔پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری بابر یعقوب فتخ محمد کا تعلق 1981 کے سی ایس ایس بیج سے ہے۔ وہ اس سے قبل بلوچستان اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

بابر یعقوب فتح محمد وفاقی سیکرٹری کیبنٹ اور مواصلات بھی فرائض انجام دے چکے ہیں،وہ پنجاب میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور کمشنر کی حیثیت سے وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔