لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں تین سالہ بچے کی گٹرمیں گرنے سے ہلاکت، وزیر اعلی پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر دو روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور کے علاقے مغل پورہ میں تین سالہ بچہ منگل کو کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلے واقعہ کا نوٹس لیا اور اب تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
دو 2 رکنی انکوائری کمیٹی میں ممبر وزیر اعلی معائنہ ٹیم اور کمشنر لاہور ڈویژن شامل ہیں۔ کمیٹی 2 روز میں واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی اور اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔