تحریر : وقار انساء بچہ جمورا جی استاد جو کہوں گا بتلائے گا بچہ بتلاؤں گا تو پھر گھوم جا – گھوم گیا اب جھوم جا – لو جھوم گیا اب بتلا کیا نظر آیا بچہ؟ ايک ساس بہو کی پٹائی لگا رہی ہے وہ کیوں بچہ ؟
کھانے کو مزیدار بنانے والا آئل اور مسالہ ڈال کر خود ناچ ناچ کر اس کی مہک اور کھانا تیار ہونے کا انتظار کر رہی تھی تو پھر؟ کھانا مہک کیا دیتا وہ تو جل کر کوئلہ بن گیا تڑا تڑا تڑا لوگوں کے گھروں میں جھانکتے ہو- کیوں جھانکتے ہو –ہنٹر لے کر۔
بچہ جمورا جی استاد جو کہوں گا بتلائے گا بچہ بتلاؤں گا تو پھر گھوم جا –گھوم گیا پھر جھوم جا جھوم گیا اب بتلا کیا نظر آیا؟ ايک طالبعلم جس کی ٹانگ ٹوٹ گئی وہ کیسے ؟
Exam Room
وہ انرجی ڈرنک پی کر نقل کے لئے کتاب ھاتھ میں لے کر چھت سے اڑان بھرنا چاہتا تھا کہ امتحانی کمرے میں جاپہنچے-کمرے تک تو نہ پہنچا انرجی ڈرنک نے اسے ہسپتال پہنچا ديا ہنٹر لے کر تڑا تڑا تڑا-کمپنی والوں کی بات غلط ثابت کرتا ہے- غلط ثابت کرتا ہے۔
بچہ جمہورا جی استاد جو پوچھوں بتلائے گا بچہ بتلاؤں گا –تو بتلا کیا دیکھا ؟ ايک شخص ھاتھ میں بیگ روتا ہوا جا رہا ہے وہ کیوں؟ صبح بنک اکاؤنٹ خالی کر کے بجلی کا بل چکانے جا رہا ہے بیگ میں کیا ہے؟ ھاتھ میں بل اور بيگ میں بل بھرنے کے پيسے ہيں تڑا تڑا تڑا کيسی باتيں کر رہے ہو- محکمے والوں نے سن ليا تو پھر؟ کیوں گھر کی بجلی کٹواؤ گے۔
بچہ جمہورا جی استاد! جو پوچھوں گا بتلاؤ گے بچہ –بتلاؤں گا جلد ہی چوہوں کی نسل میں کچھ کمی آ جائے گی وہ کیسے ؟ ان کا گوشت سموسوں ميں استعمال ہو رہا ہے تڑا تڑا تڑا تيری کون سنے گا –اقرار الحسن اتنے عرصہ سے بتا رہا ہے –کیا کوئی کمی دیکھی –ان گندگی سے بھری چیزوں میں جو تم بتلانے چلے ہو؟
بچہ جمورا جی استاد جو پوچھوں گا بتلائے گا بچہ بتلاؤں گا بتلاؤں گا تو گھوم جا –گھوم گیا – اب جھوم جا لو جھوم گیا اب کیا نظر آيا؟ بھارت کے شہر رانچی ميں دھونی کے گھر کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ وہ کیوں ؟ آسٹریلیا نے دھونی کی ٹيم کو دھو کر رکھ دیا تڑا تڑا تڑا –دوسروں پر نظر رکھتا ہے اپنی خبر نہیں ؟
Australia vs India Match
بچہ جمہورا اب کیا بتلائے گا اندر کی بات ہيں!! اندر کی بات کا تمہيں کیا پتہ؟ میں اب پوچھوں گا بھی نہیں؟ کیا خبر تم حکومت کے خلاف کچھ کہہ دو تو کیا ہو گا پھر ؟ پھر ھمیں کل کوئی پوليس والا بھجوا کر حوالات ميں ڈال دیں گے سچ استاد؟؟ ہاں بچہ اب نکل لے جلدی سے۔