پشاور (جیوڈیسک) باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب طیارے پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تین منٹ بعد طیارے کو بحفاظت لینڈ کرالیا گیا، جبکہ واقعہ میں طیارے کے انجن نمبر 2 اور طیارے کے سائیڈ میں گولیاں لگی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک خاتون مسافر جاں بحق جبکہ دو اسٹیو رڈ زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے اسٹیورڈ اس وقت سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسافر خاتون کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، خاتون کا تعلق ضلع نوشہرہ کے علاقہ زیارت سے تھا۔