پشاور (جیوڈیسک) پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سےبیرون ملک کاروبار اور ملازمتوں پرواپس جانےوالے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے،باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آج 14 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
پی آئی اے ملازمین کی مجوزہ نجکاری کےخلاف ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی فلائٹ آپریشن آج بھی معطل ہے، پی آئی اے انکوئری کے مطابق آج مجموعی طورپر 14 پروزایں منسوخ کی گئی ہیں۔
ہڑتال کے باعث گزشتہ چھ دنوں کے دوران پشاور سے مجموعی طور پر قومی ائیرلائن کے 56 پروازیں منسوخ ہوئیں ،جس سے پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔