چارسدہ (جیوڈیسک) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران یونیورسٹی کے مشتعل طلباء نے ان کے قافلے کو روک لیا۔
یونیورسٹی کے باہر کوریج کے لئے آئی میڈیا کی ٹیموں کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی اور ان کے عملے پر تشدد کیا۔
مشتعل طلباء نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی لاتیں ماریں، اس موقع پر مشتعل طلباء نے صوبائی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔