اوور چارجنگ پر 47 گاڑیوں کے چالان

Vehicles

Vehicles

لاہور (جیوڈیسک) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی سپیشل ٹیمیں شہر بھر میں زائد کرایہ وصول کر نیوالے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیموں نے 507 گاڑیوں کی چیکنگ کی۔47 گاڑیوں کے چا لان کیے گئے جبکہ مسافروں سے کرایہ کی مد میں زائد وصول کیے گئے 13 ہزار 2 سو روپے بھی مسافروں کو واپس کرا دئیے گئے۔