پسماندہ علاقوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں: چوہدری پرویز اشرف

برنالہ : پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر و وزیر ہائوسنگ و پبلک ہیلتھ چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں لکڑ منڈی ،کنڈ لہوٹا ،پینٹڑا ،پیلی پینٹڑا کی پسماندگی کا خاتمہ کیا جائے گا UCملوٹ کو ماضی کے حکمرانوں نے جان بوجھ کر نظر انداز کیے رکھا ہم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ان محرمیوں کا ازالہ کر رہے ہیں اور اپنی حکومت کے باقی عرصہ میں بھی تعمیرو ترقی کے کام اسی طرح جارہ و ساری رہیں گے پاکستان پیپلز پارٹی اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں کامیابی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

لکڑ منڈی ،کنڈ لہوٹا ،پینٹڑا ،پیلی پینٹڑا میں پارٹی اجتماعات سے خطاب چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہوں اور عوامی مسائل گھر گھر جا کر سننا اور ان کا فوری اور یقینی حل کرنا میرا اولین فرض ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف ، امیدوار ضلع کونسل چوہدری حسن اشرف اور چوہدری شہریار اشرف نے بھی خطاب کیا لکڑ منڈی سے چوہدری محمد حسین ،چوہدری منظور حسین ، حاجی مشتاق ،چوہدری رحمت ،چوہدری اسحق ،کنڈ لہوٹا سے چوہدری الطاف چوہدری شریف ،چوہدری زاہد ،چوہدری ابرار ،چوہدری اسلم ،پیلی پینٹڑا سے چوہدری شبیر ،حاجی چوہدری صادق ،حاجی رحمت ،چوہدری مشتاق نے گزشتہ ادوار کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مستقل مزاجی سے ساتھ نبھانے کا عزم کیا اور چوہدری پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے علاقہ میں مزید مضبوط بنانے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا اور حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Barnala

Barnala