لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ میں آپریشن کلین اپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کپتان اور کوچ کو برطرف کیا جانے کا امکان ہے ، کمیٹی نے مستقبل میں ایسا کوچ لگانے کی سفارش کی جو مین منیجمنٹ جانتا ہو ۔ دوسری طرف چوبیس سال سے کرکٹ بورڈ میں موجود چیف سلیکٹر ہارون رشید کو بچانے کے لیے ایک لابی سرگرم ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ہے ، ایک جانب ہیڈ کوچ وقار یونس کی عہدہ بچانے کے لیے بھاگ دوڑ جاری ہے ۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید کو گھر بھیجنا آسان نہیں ، ہارون رشید کرکٹ بورڈ میں ایک نہیں ، دو عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چئیر مین پی سی بی شہریار خان ہارون رشید کو دوسرا موقع دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ، شہریار خان ہارون رشید کی سلیکشن اور پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے سے خوش نہیں ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ نجم سیٹھی چاہتے ہیں کہ چیف سلیکٹر پی سی بی میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔
انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جائے جن کی وجہ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوا ۔