لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں ان کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ پر ایک اور پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم ان کے مداح گھبرائیں نہیں کیونکہ یہ پابندی ان کے لئے فائدہ مند ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یاسر شاہ کو روٹی اور چاول کھانے سے اجتناب کرنے کا کہا ہے تاکہ ان کی فٹنس اور ردھم بحال ہو سکے۔ پاکستانی ٹیم کے سپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے یاسر شاہ کا مکمل صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔
یاسر شاہ تین ماہ کی پابندی کے بعد کیمپ میں واپس آئے ہیں۔ کوشش کریں گے کہ وہ دورہ انگلینڈ سے پہلے بھرپور فارم میں آ جائیں۔ مشتق احمد نے بتایا کہ انہوں نے یاسر شاہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چاول اور روٹی کا کم سے کم استعمال کریں۔ – See