اسلام آباد (جیوڈیسک) توانائی بحران اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔
جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ صرف 2.2 فیصد تک محدود تھا۔
نئی حکومت سے معیشت کی بحالی کی توقعات رکھتے ہوئے نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے حصول میں اضافہ دیکھا گیا اور ان کا حجم 230 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال یہ صرف 55 ارب روپے تھے۔
اس کے علاوہ زراعت کے شعبے میں بھی بہتری دیکھی گئی جہاں گنے اور کپاس کی پیداوار میں گزشتہ سیزن کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔