بدین میں ایس پی آفیس اور ٹریزری آفیس کی ملی بھگت سے سپاہی کی تنخواہ ایک لاکھ بارہ ہزار ہو گئی

Badin

Badin

بدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بدین میں ایس پی آفیس اور ٹریزری آفیس کی ملی بھگت سے سپاہی کی تنخواہ ایک لاکھ بارہ ہزار ہو گئی جس میں سے 80 ہزار ایس پی کا اکاؤنٹنٹ کھا گیا، تفصیلات کے مطابق بدین ٹریزی کے کرپٹ عملے کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں کے عملداروں سے ملی بھگت کرکے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ بدین پولیس کے کانسٹیبل صلاح الدین جس کا بکل نمبر 284کا پرسنل نمبر 10336492 ہے جس کی اصل تنخواہ 30ہزار 228روپے ہے جس کی جنوری 2015کی تنخواہ میں گراس پی اینڈ الاؤنس کے نام پر ایک لاکھ بارہ ہزار ایک سو سترہ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپاہی کی تنخواہ میں منتقل کی گئی 80ہزار کی اضافی رقم ایس پی آفیس کا اکاؤنٹنٹ یہ کہہ کر کھا جاتا ہے کہ یہ میرا مسئلہ ہے تم سے کوئی بھی رکوری یا انکوائری نہیں ہوگی، رابطہ کرنے پر ٹریزری کے ایک اکاؤٹنٹ نے ہونے والی اس کرپشن پر پردہ ڈالتے ہوئے یہ کہا کہ مذکورہ سپاہی کا ڈفرنس کا بل پیش ہوا تھا جبکہ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایک اور اکاؤنٹنٹ اور فناس سے وابسہ عملدار کا کہنا ہے۔

اگر ایسا کوئی بل پیشہ ہوتا تو اس کا کراس چیک نکلتا ڈاریکٹ اس کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہیں ہوتی دوسری جانب ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انکشاف ہونے کے بعد ایس پی آفیس کے اکاؤنٹنٹ آفیس کے کچھ لوگوں نے مذکورہ سپاہی سے رابطہ کرکے کھائی گئی رقم واپس کرنے کی حامی بھرلی ہے، یاد رہے کے کچھ دن پہلے ٹریزری آفیس میں کرپشن کے الزام میں 4ملازمیں کو پہلے ہی کراچی رلیو کردیا گیا تھا لیکن چند دن قبل ہی انہوں نے پھر سے چار ج سنبھال کر پھر سے کام شروع کر دیا ہے۔