بدین (عمران عباس) بدین کے علاقے گولاڑچی سے ایک ماہ چار دن قبل اغواہ ہونے والے نوجوان لڑکی کے والدین کو انصاف نا ملا،عوام کے رکھوالے ہی عوام کو دھمکیاں دینے لگے، دھمکیاں ملنے پر گھرکو چھوڑ دیا ہے، والدین کا بیان۔
بدین کے نواحی علاقے گولاڑچی میں مبینا طور پراے ایس آئی کی جانب سے اغواہ کی جانے والی مصباح آرائیں کے والدین کو ایک ماہ پانچ دن گذر جانے کے باوجود انصاف نہیں مل سکا، بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خاندان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی مصباح کو اے ایس آئی کی جانب سے اغواہ کیا گیا ہے ، جبکہ کچھ دن پہلے وہی پولیس اہلکار ہمیں دھمکیاں دینے ہمارے گھر میں آیا جس کو ہم نے پولیس کے حوالے بھی کردیا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے اپنے پٹے بھائی کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے باعث پولیس نے اس کو پھر سے رہا کردیا اوراور پولیس ہماری بھی سننے کو تیار نہیں ہے، لڑکی کے والد ، والدہ اور اس کے چھوٹے بہن بھائی نے حکومت سندھ کو اپیل کی کہ ان کے ساتھ انصاف کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔