بدین (عمران عباس) بدین کے علاقے گنج بحر اور مور مائنر شاخ کے آبادگاروں کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال، بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے آبادگارمنٹھار علی بھٹی، پیر بخش لنڈ، بابو مندھرو، حیسن ملاح، اسماعیل ملاح، عبدالمجید لنڈ اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو ماہ گنج بحر اور مور مائنر شاخوں میں پینے اور زرعی پانی کی شدید قلت ہے۔
جس کے باعث لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہوگئی ہے،ا س کے علاوہ کھڑی فصل سوکھنے لگی ہے، پینے کے پانی کی قلت کے باعث بوند بوند کو ترس گئے ہیں انہوں نے حکومت سندھ اور سیڈا کے چیرمین سے مطالبہ کیا کہ پانی کی قلت کو جلد سے جلد ختم کرکے مزید نقصان سے بچایا جائے۔