بدین ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے اویس علی شاہ کے اغواہ کے خلاف پانچویں روز بھی بائیکاٹ

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغواہ کے خلاف پانچویں روز بھی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ ، اویس شاہ کی رہائی کا مطالبہ۔

بدین میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان بار کاﺅنسل اور سندھ بار کاﺅنسل کی کال پر ایکس پریزیڈنٹ اورسینئر ایڈوکیٹ دلدار علی پٹھان،ایڈوکیٹ منظور چانڈیو اور ایڈوکیٹ محمد عیسیٰ ملاح کی سربراہی سینکڑوں وکلاء نے چیف جسٹس آف سندھ کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغوا ہ کے خلاف اللہ والا چوک سے سیشن کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی اور عدالتی کاروائی کا پانچویں روز بھی بائیکاٹ کیا۔

رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہا، حکومتی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بلک ناکام ہوچکے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کے بیٹے کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے اور اغواہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔۔