بدین (عمران عباس) چھ سالوں سے نا ملنے والی تنخواہوں کا مسئلہ حل کیا ہے، ملازمین دعائیں دے رہے ہیں آنے والی الیکشن میں بھی مخالفین کو شکت کا سامنا کرنا پڑے گا، ضلع کاؤنسل چیر مین علی اصغر ھالیپوتہ ضلع کاونسل ھال بدین میں چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ کی سربراہی میں دستوری اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے میمبران نے بھرپور شرکت کی، اجلاس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئی اور سانحہ سیہون میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لیئے دعا بھی کی گئی ،جس کے بعدضلعی کاؤنسل چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ نے سال 2016-17 کی بجیٹ پیش کی گئی جو اکثریت رائے سے منظور کرلی گئی۔
اس موقع پر ضلع کاؤنسل چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کاؤنسل کے اندر موجود چھ سالوں سے تنخواہیں نا ملنے کے مسئلے کو حل کردیا ہے اور تین کروڑ سے بھی زائد کی رقم ملازمین کو دے دی گئی ہے جس کے باعث ملازمین کی جانب سے مجھے دعائیں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے آنے والے دنوں میں بدین میں موجود کئی مسائل کو حل کروں گا اور ضلع کو ترقی کی راہ پر لے کر چلوں گا، اجلاس میں ضلعی نائب چیرمین حاجی اللہ ڈنو چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔