بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے نواحی شہر ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف، مختلف چھاپوں کے دوران 10سے زائد لوگ گرفتار، گوشت کراچی کی مختلف کمپنیوں اور بڑی ہوٹلوں پر فروخت کیا جاتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر ٹنڈو غلام علی میں لوگوں کی شکایات پر پولیس نے چھاپا مار کر شہر کے مرکزی قبرستان سامی کے نزدیک ایک قوم جو ملتان سے ہجرت کرکے یہاں پر آباد ہوئی تھی جس کو لاڈاؤ بھی کہا جاتا ہے ان کے گھروں کے آس پاس کے علاقوں سے 30سے زائد گدوں کی منڈیاں اور ڈھانچوں کو برآمد کرلیا اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے والوں کے انکشافات کے بعد ضلع بدین کے مختلف شہروں کے لوگوں کے لونگٹے کھڑے ہوگئے جبکہ کہ مختلف جگہوں پر چھاپوں کے بعد 10سے زائد لوگوں کو گرفتار کرلیاہے، ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی دنی بخش مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونے والوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک سو سے زائد گدھوں کے گوشت کو کراچی کی مختلف کمپنیوں اور ہوٹلوں پر فروخت کرچکے ہیں۔
جبکہ کہ ان کے اوپر ایف آئی آر بھی درج کردی گئی ہے اور تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ اور کون کون اس کام میں ملوث ہے۔