بدین (عمران عباس) بدین شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار،شہری عذاب میں مبتلا ،ٹریفک جام معمول بن گیا،اسکول و کالیج جانے والے طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا،انتظامیہ خاموش تماشائی،پیدل چلنے والے شہری بھی تجاوزات کے باعث پریشان۔
تفصیلات کے مطابق بدین شہر اور گردونواع کی سڑکوںقائد اعظم روڈ،شہباز روڈ،کھوسکی روڈ،قاضیہ واھ نہر پل ،کراچی روڈ سیرانی روڈ،شاھنواز چوک پر قائم غیر قانونی بس اڈوں اور چنگ چی رکشہ کے اڈوں کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث جہاں چھوٹی گاڑیوں والے شہری پریشاں ہیں تو دوسری جانب لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔
بااثر تاجروں کی جانب سے ٹریفک پولیس کو ھفتہ دینے کے باعث تاجر اپنی دکانوں کا سامان سڑکوںپر رکھ دیتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور عوام پریشان ہو جاتی ہے مگرٹریفک اہلکاروں و افسران کے کان پر جوُن تک نہیں رینگتی وہ خاموش تما شائی بنے نظر آتی ہیں،غیر قانونی تجاوزات کے باعث اسکول و کالیج جانے والے طلبہ اور طالبات اکثر دیر سے اسکول پہنچتے ہیں جس کے باعث انہیں اسکول و کالیج کی انظامیہ سے سرزنش برداشت کرنی پڑتی ہے۔
تجاوزات کے خاتمے کے لیئے قائم محکمہ تحصیل میونسپل کا عملہ بجھائے تجاوزات کے خاتمے کے اپنے دفتروںمیں بیٹھ کر خوش گپیوںمین مصروف ہوتا ہے،بدین کی ٹی ایم اے کی چارج اس وقت ڈپٹی کمشنر رفیق قریشی کے پاس ہے جو اکثر اوقات اپنے دفتر سے غائب ہوتے ہیں،بدین کی اہم شاہاراہوںپر گھنٹوںکے گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے،جس سے ایمرجنسی میں ہسپتالوں کو جانے والے مریضوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث شہری ایک جانب تو پریشان نظر آتی ہیں تو دوسری جانب تجاوزات ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیتی ہے،دراثناءبدین شہر کے سماجی حلقوں نے وزیر بلدےات سے پرزور اپیل کی ہے کے بدین شہر میں فلفور تجاوزات کے خاتمہ کیا جائے۔
شہر کی سڑکوںاور اہم چوراہوں پر قائم با اثر تاجروںکی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو اس عذاب سے باہر نکالا جائے۔