بدین (عمران عباس) بدین شہر میں نائی کی دکان پر بیٹھے شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ہاں گارڈ کی نوکری کرتا تھا، کراچی روڈ پر واقع آغاخان لیبارٹی کے برابر میں نائی کی دکان پر بال کٹوانے کے لیئے بیٹھا ہوا 32سالا ٹھاروخان چانڈیو کو بابو عمرانی اور دو نامعلوم نے پیٹ پر پستول رکھ کرفائر کرکے قتل کردیا۔
بابو کو قتل ہوتے ہوئے اس کے بھائی نے دیکھ لیاجس نے قاتل کو پہچانا،جبکہ بابو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل ایک تصادم میں مقتول کے بھائی سارنگ چانڈیو نے گولی مارکر بابو عمرانی کے رشتیدار کو قتل کردیاتھا جس کا بدلہ لیتے ہوئے بابو عمرانی نے سارنگ کے بھائی مٹھا خان چانڈیو کو قتل کیا۔
سول اسپتال بدین میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حولے کردیا گیاجبکہ مقتول،کراچی روڈ پر واقع گاؤں سہراب چانڈیو کا رہائیشی تھا، آخری اطلاع تک قاتل کوگرفتار کرنے کے لیئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جاررہے تھے جبکہ کوئی بھی گرفتاری عمل میں نا آسکی تھی۔