بدین شہر کے چانڈیہ نگر میں اچانک آگ لگ گئی

Badin City Candyh Nagar Fire

Badin City Candyh Nagar Fire

بدین (رپورٹ /عمران عباس) بدین شہر کے چانڈیہ نگر میں اچانک آگ لگ گئی تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے چانڈیہ نگر کے میگھواڑ محلہ میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ فائر برگیٹ کو فون پر اطلاع دی گئی جس کے پہنچنے سے پہلے محلے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

زیادہ نقصان سے بچالیا جبکہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا محلے داروں ہرچند، کارو، جیوو، بابو، کاروو میگھواڑ اور پارو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ پتہ نہیں چل سکی کہ کس سے آگ لگی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہمارے نقصان کا ازالہ کرکے ہماری مالی مدد کی جائے۔