بدین (عمران عباس) بدین شہر کے مرکز سے گذرنے والی نہر قاضیہ واھ سے نومولود بچے کی لاش برآمد، نہر میں نہانے والے لوگوں نے لاش کو پانی کے بہاؤ میں بہتے ہوئے آتے دیکھا تو لاش کو نکال کر پولیس اور ایدھی والوں کو اطلاع دی۔
پولیس نے بر وقت پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری کاروائی کے بعد ایدھی والوں کے حوالے کر دیا جنہوں نے بچے کو شہر کے قبرستان میں دفنا دیا۔
ایدھی سینٹر کے انچارج مجید عباسی کے مطابق معصوم بچے کی عمر دو دن کی لگ رہی تھی اس نے مزید بتایا کہ پانی کے اندر زیادہ رہنے سے لاش خراب ہوچکی تھی جس کو فوری طور پر دفنا لازمی تھا۔