بدین کی خبریں 13/8/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر نندو میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء ایاز لطیف پلیجو کی جانب سے کرپشن، نیب کے خاتمے ، ملازمتوں کے فروخت اور ترقیاتی کام نا ہونے کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے بدین کے نواحی شہر نندو میں کرپشن، نیب کےخاتمے ، ملازمتوں کی فروخت اور ترقیاتی کام نا ہونے کے خلاف ایک ریلی نکالی اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے کرپٹ رہنماء جلد ہی نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونگے کیوں کے اب ان کی باری ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر یہ شفاف احتساب نہیں ہوگا، بلاول بھٹو پنجاب میں جاکر نیب پر خوش ہوتا ہےاور سندھ میں نیب کو ہی ختم کردیا ہے میں کہتا ہوں کہ یہ کیسا احتساب ہے، انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ اربوں روپوں کا تیل اور گیس ضلع بدین سے نکلتا ہے پر حالت یہ ہے کہ نا کوئی یہاں پراچھی اسپتالیں ہیں ، نا ٹیکنیکل یونیورسٹیز اور نا ہی دیگر سہولیات یہاں پر موجود ہیں، شوگر اسٹیٹ کہلانے والا یہ ضلع بدین اب زرداری مافیا اسٹیٹ بن چکا ہے، کاشتکاروں سے زبردستی گنہ خرید کر انہیں پیسے نہیں دیئے جارہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 70 سال ہوچکے ہیں لیکن یہاں کہ غریب ، مزدور ، ھاری آج بھی سرمائے داروں اور جاگیرداروں کے پاس یرغمال ہیں، انہوں نے ضلع بدین کی عوام کو دعوت دی کے وہ قومی عوامی تحریک میں شامل ہوکر ظلم کے خلاف جنگ کریں، اس موقع پر انور سومرو، دھنی بخش کھوسہ، مصطفیٰ نظامانی، جاوید کھوسہ، مروتضیٰ کھوسہ، انور نوحانی، نور محمد پنھور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس)ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی آج جشن آزادی کا دن منایا جارہا ہے ، بچے بڑے سب ہی آج 14 اگست کے دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے، گزشتہ روز چھٹی ہونے کے باوجود بدین کے نجی اسکولوں میں تقریبات جاری رہیں،
ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی آج جشن آزادی کا دن منایا جارہاہے ، جہاں پر بچے بڑے سب ہی اس دن کومنانے کے لیئے بیتاب نظر آرہے ہیں، گزشتہ روز بھی مختلف نجی شاہین کے جی،دی سمارٹ اور دیگر اسکولوں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر سب حلالی پرچموں کو ہاتھوں میں لیئے بچے ملی نغمے بھی گا رہے تھے اور ساتھ ساتھ جھوم بھی رہے تھے، بچوں کے جنون کا اس بات سے انداز لگایا جاسکتا تھا کہ آج کے دن کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے چہروں پر پاکستانی پرچم کو پینٹ کروایا اور پاکستانی پرچموں کے رنگوں سے بنا لباس بھی زیب تن کیا ہوا تھا، تقریب میں آئے ہوئے طلبات اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ جشن آزاد ی کے دن کو ہمیں کبھی بھی بھولنا نہیں چاہیئے کیوں کہ ہمارے آباو اجداد نے پاکستان کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے