بدین شہر کے وارڈ نمبر سات کی گلیاں گندے پانے کے جوہڑوں میں تبدیل ہونے لگی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین شہر کے وارڈ نمبر سات کی گلیاں گندے پانے کے جوہڑوں میں تبدیل ہونے لگی، علاقہ مکین کہتے ہیں کہ ہمارا علاقہ میونسپل کمیٹی کے عملے کی آنکھوں سے اوجھل ہو چکا ہے۔

بدین شہر کے وارڈ نمبر سات کے پیر ملوک شاہ محلہ کے رہائشی شدید مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں ، میونسپل کمیٹی کی جانب سے علاقے کو مسلسل نظر انداز کیئے جانے کے باعث پورا علاقہ گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو چکا ہے۔

گلیوں اور راستوں پر گندا پانی جمع ہوجانے کے باعث وہاں سے گزنے والے بڑوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، علاقہ مکین کہتے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت گٹر نالے صاف کرتے ہیں,علاقہ مکینوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ ان کے گھروں اور گلیوں میں موجود گندے پانی کا اخراج کرایا جائے کیوں کہ بدین شہر میں ہونے کے باوجود ہمارا علاقہ میونسپل کمیٹی کی نظروں سے اوجھل ہو چکا ہے۔