بدین (عمران عباس) بدین کے شہر پنگریو کے علاقے سے ضعیف العمر شخص کی درخت سے لٹکی لاش برآمد، متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے،
بدین کے شہر پنگریو کے نواحی گاؤں بہادر کلوئی میں ضعیف العمر شخص محمد صالح کلوئی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، متوفی کی لاش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئ جس پر ورثاء نے پنگریو پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش صحت مرکز پنگریو منتقل کی جہاں پر لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور بعد میں لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، ورثاء نے میڈیا کو بتایا کہ متوفی نشے کاعادی تھا اور ہر وقت پریشان رہتا تھا، متوفی کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارےمیں تفتیش جاری ہے۔