بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر کھوسکی میں پولیس دو بھائی مبینا طور پر اغوا، پولیس واقعے سے لاپتہ، میرے بھائیوں کو پولیس وردی میں ملبوس لوگوں نے رات کو گھر سے اغواہ کیا ہے، چھوٹے بھائی کا بیان۔۔
اغواہ ہونے والوں کے بھائی تذلیر کے مطابق بدین کے نواحی شہر کھوسکی میں دو روز قبل رات کو20 سے 25 افراد جو پولیس کی وردی میں ملبوس سے اچانک گھر میں داخل ہوئے اور میرے ماں اور بھابیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور میرےدو بھائی ناصر اور نعیم خان کو تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب اس واقع کی اطلاع کھوسکی تھانے کے انچارج کو ہم نے دی تو اس نے اس سارے واقعے سےلاعلمی کا اظہار کیا اور ایف آئی آر داخل کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
اس نے وزیر اعلی سندھ، چیف جسٹس آف سندھ اور ایس ایس پی بدین کو گزارش کی کہ ان کے بھائیوں کو جلد سے جلد آزاد کرکے کھوسکی تھانے کے انچارج کے خلاف کاروائی کی جائے۔