بدین شہر کے وارڈ نمبر 6کے مکینوں کا بدین کی میونسپل انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج

بدین (عمران عباس خواجہ) پانی نہیں ہے کیوں بھلا، کربلا کربلا، بدین شہر کے وارڈ نمبر 6کے مکینوں کا بدین کی میونسپل انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج اور نعرے بازی ایک شخص بیہوش، بدین شہر کے وارڈ نمبر 6کھوسہ کالونی کے مکینوں نے نور احمد کھوسو، گل حسن بھرگڑی، غلام رسول کھوسو، عبدالغنی بھرگڑی کی رہنمائی میں بدین پریس کلب کے سامنے میونسپل کمیٹی کے عملداروں کے خلاف سخت احتجاج کرکے دو گھنٹوں تک بدین، کراچی روڈ کو بند کردیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ بدین شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

لیکن شہر کے وارڈ نمبر 6کھوسہ محلہ، بھرگڑی محلہ، میگھواڑ محلہ، محلہ صدیق کمہار، حیدر ٹاؤں، سومرا محلہ، ملاح محلہ، اور دیگر محلوں میں گذشتہ 5دنوں سے پانی کی بوند بھی نہیں پہنچی، انہوں نے کہا کہ میونسپل انتظامیہ پانی پیسوں سے بیچ رہی ہے اور ہمیں بھی پانی پیسوں سے دیا جاتا ہے مظاہریں کی جانب سے عجیب و غریب نعرے بازی بھی کی گئی کہ ”پانی نہیں ہے کیوں بھلا، کربلا کربلا“ مظاہریکے دوران گرمی کی شدت بڑھ جانے کے باعث مظاہرے میں شیرک لوگوں میں سے ایک شخص بیہوش ہوگیا۔

جس کو فوری طبی امداد کے لیئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا،دوسری جانب شہر میں گرمی، لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے باعث شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں، جبکہ پانی کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو دور دراز علاقوں سے یا دیہاتوں سے پانی لانا پڑتا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشانی کو منہ دے رہے ہیں۔

Protest

Protest