بدین کی خبریں 22/8/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر میں طلبا و طالبات کے اندر چھپے ہنر کو اجاکر کرنے کے لیئے نوجوانوں کی جانب ایک پروقار تقریب کا انعقاد، مختلف موضوعات پر تقاریر، گانوں اور سوال و جوابات کے مقابلے، شہر کے معززین اور طلبا و طالبات کی بھرپور شرکت۔بدین کے نواحی شہر تلہار میں تلہار یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے شہر کے طلباء وطالبات کے اندر چھپے ہنر کو اجاگر کرنے کے لیئے مقامی ھال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے طلباء و طالبات کے علاوہ معزز شہریوں نے بھی شرکت کی اور ہونے والے پروگرام کو سراہا، پروگرام کے آرگنائزر سالار خواجہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ہمارا شہر پسماندہ علاقہ کہلاتا ہے جہاں کے طالب علموں کے اندر چھپے ہنر کو باہر لانے کے لیئے کوئی ایسی آرگنائزیشن موجود نہیں ہے جس سے ان کا ہنر ضایع ہورہا ہےاس ، ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم ان بچوں کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تب تک یہ بچے بھی آگے نہیں بڑ سکیں گے اس لیئے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے چاہئے اور آگے بڑھنے میں ان کا سہارا بننا چاہئے، پروگرام میں طلباء و طالبات کے درمیاں سوال و جوابات، گانوں، مختلف موضوعات پر تقاریر اور ایکٹنگ کے مقابلے ہوئے جس میں سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جب کہ پروگرام میں آئے ہوئے بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ یہ تلہار کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے ایسا پروگرام یا اس مقصد کا پروگرام اس سے پہلے کبھی بھی منعقد نہیں کیا گیا اس سے ہمارے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے اور ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بچے کیا چاہتےہیں اور ان کا مقصد کیا ہے وہ کس بات میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، تقریب میں ماتلی کے ایم این نے کمال خان چانگ اور تلہار کے ایم پی اے میر اللہ بخش تالپر نے بھی شرکت کی جبکہ حیدرآباد سے آئے ہوئے فنکاروں نے اپنے گیتوںپر شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔۔۔

بدین (عمران عباس)سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بدین میں آزادی اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیاہے جس میں پہلا کھیل کرکیٹ کا منعقد کیا گیا، بدین کے دو صحافتی اداروں پریس کلب اور ایوان صحافت کے درمیاں میچ کھیلا گیا جس میں پریس کلب کی ٹیم نے ایوان صحافت کی ٹیم کو شکت دے کر جیت اپنے نام کرلی۔
منسٹر اسپورٹس سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کھوڑو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بدین میں آزادی اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہےجس کا پہلا کرکیٹ میچ بدین کے دو صحافتی اداروں کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے ایوان صحافت کی ٹیم نے 12 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 57رنز کا حدف دیا جسے پریس کلب بدین کی ٹیم نے 6 اوورز میں دو کھیلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور جیت اپنے نام کردی، دوستانہ ماحول میں کھیلے گئے میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ارشاد مخدوم اور یونین آف جرنسلسٹ حیدرآباد کے صدر جے پرکاش تھے جنہوں نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ میچ کے آرگنائزر اسپورٹس آفیسر نجف اقبال تھے، کھیلنے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ دوستانہ ماحول میں ہونے والے اس میچ کو ہم نے بھرپور انجوائے کیا ہے اور آگے بھی ایسے کھیلوں کا انعقاد ہونا چاہیئے ، دوسری جانب بدین پریس کلب کے صحافیوں نے صوبائی وزیر اسپورٹ اور سیکریرٹری اسپورٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلب میں صحافیوں کے لیئے انڈور گیمز اور ورزش کے لیئے سامان اور ایک ھال بھی بنواکر دیا جائے۔۔

بدین(عمران عباس)پاپولیشن کے معطل ملازمین کو بحال نا کیئے جانے کے خلاف ایپکا کی جانب سے وزیر بہبودی آبادی کے خلاف تحریک کا اعلان، ایپکا بدین کے صدر شاداب ملاح نے ایک نیوز رلیز میں کہا ہےکہ محکمہ بہبودی آبادی کے ضلعی افسر ریاض احمد شر اور سینئر اکاونٹنٹ آفتاب ملاح کی معطلی کے خلاف ایک پر امن احتجاج کیا گیا جس کے بعد انتقامی کاروائیاں کی گئیں اور مزید دو خواتین ملازمین کو بھی معطل کردیا گیا ہے، جبکہ ایپکا صدر شاداب ملاح کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرکے سسپینڈ کردیا گیا ہے جس کے بعد سندھ بھر کے ایپکا ملازمین میں ایک غسہ پایا جاتا ہے جس کے بعد ایپکا کے وزیر کے خلاف جلد ہی ایک تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔۔۔