بدین (عمران عباس) بدین کے ساحلی علاقے احمد راجو کے رہائشیوں کا سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، محکمہ روینیو نے پیسے لیکر باہر سے آنے والی قبضہ مافیا کوسرکاری زمیں فروخت کر دیں ہیں، صدیوں سے بیٹھے ہوئے ہمارے لوگوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے، حکومت نوٹس لے پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماؤں اور علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔۔ بدین کے ساحلی علاقے احمد راجو میں سرکاری زمینوں پر بااثر افراد کی جانب سے کیئے جانے والے قبضہ کے خلاف متاثرہ خاندان نے قبضہ کی گئی زمین پر احتجاجی مظاہرہ کرکے بدین پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین جس پر ہمارا خاندان گزشتہ ایک صدی سے آباد ہے لیکن محکمہ روینیو میں بیٹھے کرپٹ افسران نے پیسے لیکر کھاتے ان قبضہ مافیا کے نام کردیئے ہیں، اور اب قبضہ مافیا کے اسلحہ بردار لوگ ہمیں ہمارہ علاقہ خالی کرنے کو کہہ رہے ہیں ،انہوں نےاحتجاج کے بعد بدین پریس کلب کے سامنے آٹھویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک زمینوں پر سے قبضہ ختم نہیں کروایا جاتا احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔۔۔