بدین (رپورٹ عمران عباس) محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اشوبھا کے خطرے کی پیشگی اطلاع کے باوجود گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیئے جانے والے سینکڑوں ماھیگیروں کو ضلع انتظامیہ بدین کی جانب سے ساحل پر واپس آنے کے لیئے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
سینکڑوں کی تعداد میں ماہیگیر گہرے سمندر میں موجود، جانی نقصان کا خدشہ، کنارے پر موجود ماہیگیروں میں شدید خوف و حراس۔محکمہ موسمیات نے ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں اشوبھا سمندری طوفان کی پیشن گوئی کی ہے مگر ضلع انتظامیہ بدین کی جانب سے تاحال بدین کے ساحلی علاقوں میں طوفان الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے بدین کے ساحلی علاقوں احمد راجو، زیرو پوائنٹ، کارو گھنگرو، زیرو گھنگرو، نرڑی، جاتی پوسٹ اور شیخانی گاڑی سے دوسو سے زائد کشتیوں میں سوار تین سو سے زائد ماہیگیرگہرے پانی میں مچھلی کے شکار کے لیئے گئے ہوئے ہیں جو تاحال واپس نہیں پہنچ سکے ہیں اگر طوفان شروع ہوتا ہے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
ماہیگیروں کی سماجی تنظیم پاکستان فشر فوک فورم ضلع بدین کے رہنماء مٹھن ملاح کا کہنا ہے کہ ماہیگیرسمندر میں پھنسے ہوئے ہیں ضلع انتظامیہ ان کی واپسی کے لیئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کررہی ہے اور نا ہی طوفان کی اطلاع دی گئی ہے، دوسری جانب میڈیا کے ذریعے اشوبھا سمندری طوفان کے اطلاع کے بعد بدین کے ساحلی علاقوں کے ماہیگیروں میں خوف و حراس پھیل گیا ہے اور ماہیگیروں نے مچھلی کا شکار بند کرکے اپنی کشتاں کناروں پر کھڑی کردی ہیں تاہم بحریہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع چکا ہے جس باعث سمندر میں طغیانی آگئی ہے۔۔۔