بدین : حال ہی میں ایل بی او ڈی پہ تعمیر کیا جانے والا پل کا درمیانہ حصہ دھماکے سے گر گیا

Bridge

Bridge

بدین (عمران عباس) سندھ کول اتھارٹی کی جانب سے حال ہی میں ایل بی او ڈی پہ تعمیر کیا جانے والا پل کا درمیانہ حصہ دھماکے سے گر گیا صورتحال کے نتیجے میں مٹھی بدین کے درمیان شاہراہ پہ گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے جبکہ پل کے گرنے سے تعمیراتی کام کے معیار بھی مشکوک ہو گیا ہے ،سندھ کول اتھارٹی کی جانب سے تھر کول ایریا تک تعمیر کی جانے والی جدید شاہراہ پہ ضلع بدین کے علاقے شادی لارج میں ایشیا کے بڑے سیم نالے لیفٹ بنک آﺅٹ فال ڈرین (ایل بی او ڈی)پہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا پل کا درمیانہ حصہ دھماکے سے گر گیا۔

کروڑوں روپوں کی لاگت سے اس پل کی تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی تھی جسے چند ماہ قبل ہی ٹریفک کے لئے کھولا گیا تھا تاہم پل کا درمیانہ حصہ گرنے سے شادی لارج بائی پاس کے ذریعے بدین سے مٹھی کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہو گئی ہے اور پل کو عارضی طور پہ بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی سماجی و عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر گزشتہ سال شروع ہوئی تھی جو چند ماہ قبل ہی مکمل ہوئی ہے تاہم چند ماہ میں پہ پل کا منہدم ہو جانا لمحہ فکریہ ہے۔