بدین (عمران عباس) بدین ضلع کاﺅنسل اور یونین کاﺅنسل کے دو میمبروں نے ذوالفقار مرزا کی کشتی سے چھلانگ لگالی اور پیپلزپارٹی کی کشتی میں سوار ہوگئے ، بدین میں حکومت بنانے کے لیئے پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہونے لگی۔
ضلع بدین میں بلدیاتی الیکشن ہونے کے بعد دو گروپس سامنے آئے جس میں ایک پاکستان پیپلز پارٹی کا گروپ جبکہ اس کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے باغی رہنماءڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا گروپ سامنے آیاہے ، دونوں گروپس کی جانب سے ضلعی حکومت بنانے کے لیئے سرجوڑ کر کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ دونوں کی اکثریت ایک دو نشت سے ہی رہے گئی ہے کہ اچانک ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی امیدوار ضلع کاﺅنسل کے میمبر محمد حنیف تھیبو اور یوسی اشرف تھیبو کے امیدورا عبدالمجید خاصخیلی نے مرزا گروپ کی کشتی سے چھلانگ لگالی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کشتی میں سوار ہوگئے ،ایم پی اے ماتلی بشیر احمد ھالیپوتہ اور ضلعی چیئرمین کے امیدوار علی اصغر ھالیپوتہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حنیف تھیبو اور عبدالمجید خاصخیلی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،جس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ضلع بدین میںحکومت بنانے کے واضع امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے بشیر ھالیپوتہ اور علی اصغر ھالیپوتہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک بڑی جماعت ہے جسے کسی بھی قسم کی کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی۔