بدین (عمران عباس) سیشن جج بدین کی عدالت نے ملک میں غیر قانونی رہنے کے الزام میں افغان شہری کو 3سال قید اور 10ہزار روپیہ جرمانے کی سزا سنا دی۔
پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لوگوں کے خلاف چلنے والے آپریشن کے تحت بدین شہر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغانی شہری اعلیٰ نظر کو بدین کی سیشن کورٹ کے جج غلام رسول سموں کی عدالت نے 3سال قید اور دس ہزار روپیہ جرمانے کی سزا سنادی ہے۔