بدین (عمران عباس) ڈپٹی کمشنر بدین نے سرکاری زمینوں اور پلاٹوں پر غیرقانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ہدایت قبضہ اور لینڈ مافیہ خوری قبضے اور غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دنوں میں قبضے ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کا حکم دے دیا ڈپٹی کمشنر بدین نے کڈھن روڈ بدین کے شہریوں کی جانب سے سرکاری پلاٹ زمین کے علاوہ راستے ، واٹر کورس قبضہ کر کے غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے کی تحریری شکایات پر اے سی بدین اور مختیار کار بدین کو غیر قانونی قبضوں کی رپورٹ اور کاروائی کی ہدایت پر اے سی بدین اور مختیار کار بدین نے کڈھن روڈ پر قائم غیرقانونی تجاوزات اور قبضوں کے مقامات کا دورا کر کے مقامی شہریوں سے بیانات لیئے اور انکوائری کر کے ڈی سی بدین کو رپورٹ پیش کی رپورٹ کے مطابق سیف اللہ پٹھان نامی ٹھیکیدار نے سرکاری پلاٹ کے علاوہ راستے اور واٹر کورس پر اپنے ہاریوں اور زاتی ملازمین کازو کولھی ، گنو کولھی اور علی نواز رند دیگر سے قبضہ اور غیر قانونی تجاوزات قائم کر ا کے قبضہ کر رکھیں ہیں ڈی سی بدین نے سرکاری رپورٹ پر سیف اللہ پٹھان ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں کو تین دن میں غیر قانونی قبضے ختم کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے بعد قبضہ خوروں اور لینڈ مافیہ کے خلاف کاروائی کر کے قبضہ ختم کرانے کی ہدایت کی ہے واضع رہے کے سیف اللہ پٹھان نامی ٹھیکیدار اپنے آپ کو حساس اداروں میں ٹھیکیدار کہلواتا ہے اور اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے سرکاری پلاٹوں پر قبضے جما رکھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بدین(عمران عباس)سندھ کے 21 اضلاع میں مردم شماری کا عمل فوج کی نگرانی میں شروع۔ ضلع بدین میں گھر شماری کا عمل جاری۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ضلع بدین میں گھر شماری کا عمل شروع ہو چکا ہے ، ضلع بدین کی 5 تحصیلوں کو 25 چارج، 139 سرکل اور 1220 بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ مردم شماری کے مرحلے میں 895 سرکاری اہلکار اور استازہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مردم شماری کے عملے کی حفاظت کے لئے 1080 پولیس اور فوج کے افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ مردم شماری کے تحت پہلے تین دن تک گھر شماری کا عمل جاری رہے گا جسکے بعد بقائدہ مردم شماری شروع کی جائے گی۔ ضلع بدین کی عوام اور مردم شماری کے عملے کے مابین تعاون مثالی ہے تاہم دیہی علاقوں میں تعلیم کی عدم موجودگی کے باعث شہریوں کو گھر شمار کروانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈی سی آفیس بدین میں شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جسکا نمبر 0297862384ہے ۔ مردم شماری کے عمل کی نگرانی میڈیا بھی کر رہا ہے اور مختلف اشیوز کو بروقت ہائی لائیٹ کرنے کی وجہ سے انتظامیہ فوری پر ان اشیوز کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اے ڈی سی 1 عمران خواجہ کا کہنا ہے کہ عوام سرکاری انتظامیہ کی رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مردم شماری کی ٹیموں کو تعاون فراہم کریں تاکہ کوئی خاندان اپنے اندراج سے محروم نہ رہ سکے