بدین کی خبریں 15/6/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی گاؤں میں پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے، تیس کے قریب افراد شکار، انڈس سول اسپتال منتقل، بیمار مریضوں میں خواتین کی اکثریت۔بدین کے نواحی شہر کڈھن کے گاؤں فضل جت میں گرمی اور آلودہ پانی پینے سے پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے ہیں جن میں مبتلا ہونے والے ستائیں افراد کو سول انڈس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج جاری ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرین میں بائیس خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں ، دوسری جانب متاثرین کے مطابق گاؤں میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث کنویں کا پانی پینا پڑتا ہے جبکہ گرمی کی شدت بھی زیادہ ہے، ذرائع کے مطابق کنوین کا پانی گندا ہونے کے باعث گاؤں والوں میں پیٹ کی بیماریوں نے جنم لے لیا ہے، دوسری جانب سول اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہونے کے باعث اکثر مریض اسپتال کے باہر ہی بیٹھے رہے جہاں پر ان کا علاج جاری تھا۔۔۔

بدین(عمران عباس) زیریں سندھ کے اہم ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ پہ آتشزدگی کے سبب چالیس سے زائد دوکانیں اور ان میں موجود تمام سامان جل گیا، سہولیات نا ہونے کے باعث بدین اور گولاڑچی سے فائر برگیڈ دیر سے پہنچیں جس کے باعث لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زیرو پوائنٹ پر ماہی گیروں کے روایتی کچے بازار میں اچانک آگ لگنے سے چالیس سے زائد دوکانیں جل گئیں اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے چولہے سے نکلنے والی چنگاری نے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورتیز ہوائوں کے سبب آگ دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہو گئی آتشزدگی سیکچے بازار میں واقع ہوٹل اور دوکانیں مکمل طور پہ جل گئیں جبکہ ان میں موجود تمام سامان بھی خاکستر ہو گیا جس کے نقصان کا اندازہ لاکھوں میں لگایا جاتا ہیآگ پر قابو پانے کے لئے رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں وقوعہ پر پہنچیں تاہم آگ نے پہلے ہی سب کچھ جلا ڈالا تھا، زیرو پوائنٹ بدین سے ایک سو کلو میٹر کے مفاصلے پر واقع ہے جہاں پر مچھلی اور جھینگے کا کاروبار ہوتا ہے جہاں سے پورے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرونِ ممالک بھی مچھلی اور جھینگے بھیجے جاتے ہیں لیکن ان علاقوں میں سہولیات کا فقہدان ہے جہاں پر نا تو پینے کے لیئے میٹھا پانی دستیاب ہے اور ناہی روڈ راستے ہیں جس کے باعث یہ علاقے دیگر علاقوں سے کٹھا ہوا ہے۔۔