بدین ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغواہ

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغواہ کے خلاف چوتھے روز بھی عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ ، ملزمان کی گرفتاری اور اویس شاہ کی رہائی کا مطالبہ۔

بدین میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان بار کاﺅنسل اور سندھ بار کاﺅنسل کی کال پر ایکس پریزیڈنٹ اورسینئر ایڈوکیٹ دلدار علی پٹھان،ایڈوکیٹ منظور چانڈیو اور ایڈوکیٹ محمد عیسیٰ ملاح کی سربراہی سینکڑوں وکلاءنے چیف جسٹس آف سندھ کے بیٹے اویس علی شاہ کے اغوا ہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور عدالتی کاروائی کا چوتھے روز بھی بائیکاٹ کیا، رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کے بیٹے کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے اور اغواہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔۔