ضلع بدین کے مختلف سرکاری محکموں کی چار دیواری کے اندر قبضہ مافیا کا راج

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے مختلف سرکاری محکموں کی چار دیواری کے اندر قبضہ مافیا نے گھر اور دکان قائم کر لیئے انتظامیہ خاموش، کروڑوں روپے کی مالیت کے سرکاری پلاٹوں پر بااثر اور قبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا ہے، ایس پی بدین، واپڈا، ایریگیشن، سوشل ویلفیئر،ٹریزری، واٹر سپلائی اور دیگر سرکاری عمارتیں بھی بچ نا سکیں، تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے مختلف شہروں کے ساتھا ساتھ ضلعی ہیڈ کواٹر بدین میں سرکاری پلاٹوں پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرکے ناجائز تجاوزات قائم کر دی ہیں۔

جبکہ انتظامیہ کے آشیروارد سے محکمہ آبپاشی کی آفیس سمیت ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ کے چاروں اطراف قبضہ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے مذکورہ پلاٹوں پر گھر، دکان اور مویشی باڑے قائم کردیئے گئے ہیں ان کے علاوہ ایس پی بدین، محکمہ جنگلات، سوشل ویلفیئر آفیس، محکمہ خزانہ، واٹر سپلائی، اور دیگر محکموں کے اندر اور ان کی چار دیواری کے باہر سے گھر اور دکانیں بنا کر لوگوں کو بیچی اور کرایے پر دی جارہی ہیں مذکورہ آفیسوں کے افسران کی جانب سے ان ناجائز قبضوں کے خلاف ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد رفیق قریشی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مجھے اس بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہے اگر لوگوں نے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کیا ہے تو وہ قبضہ ضرور خالی کرایا جائے گا، ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر بدین نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور مختیار کار بدین ذوالفقار میمن کو فوری طور پر کاروائی کاحکم دیتے ہوئے جلد سے جلد سرکاری محکموں کے دفاتر اور ان کے چاردیواری کے اندر اور باہر کیئے گئے قبضے خالی کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔