تلہار (نمائندہ) ضلع بدین معدنی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود مقامی لوگ بھوک و بدحالی کا شکار ہیں ضلع میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے دروازے بند ہیں حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے دلاسوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا تبدیلی چہروں سے نہیں نظام بدلنے سے آئیگی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے تلہار میں شراب خانہ کھلنے سمیت سماجی برائیوں کیخلاف ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اس وقت اسکولوں ، ہسپتالوں،امن و روزگارکی اشد ضرورت ہے لیکن حکمران انہیں تباہی کی طرف دھکیلنے کیلئے شراب خانے کھولنے کے لائسنس جاری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے پاکستان کا پرچم اس لئے نہیں تھاما کہ ہمیں رشوت، میرٹ کا قتل، بدعنوانی اور اپنے بچوں کی لاشیں ملیںہم کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے لیکن ان کے منصوبے غریب عوام کی طاقت سے خاک میں ملادیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی عوام کو سراب دینے کیلئے کی گئی ہے انہوں نے مراد علی شاہ کی صوبائی وزراء کے زمانے کی بیقائدگیوں کی تفصیل بتاتے کہا کہ ایک ہزار ارب صرف روڈ اور ورکس محکمے میں اور اسی ارب روپے زرداری کو پہنچاتے تھے۔
لاڑکانہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کی مد میں 125 ارب روپے کا گھپلہ کیا گیاانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا آئندہ انتخابات میں مقابلہ کروں گامیں بلاول بھٹو سے ایک ہزار ارب روپے کی کرپشن اور سندھ کے مسائل پر مناظرے کیلئے چیلنج کرتا ہوں اگر وہ مجھ سے جیت گیا تو ان کو آزاد الیکشن کی دعوت دوں گا پیپلز پارٹی کا سندھ کے سوا مرکز اور تینوں صوبوں میں صفایہ ہوچکا سندھ کا عوام بیدار ہوگیا میں دیکھوں یا نہ دیکھوںاب انقلاب دور نہیں اب کوئی میر پیر وڈیرا یا جاگیردار نہیں بلکہ غریب محنت کش اور کسان اسیمبلی میں آئیں گے میری پیپلز پارٹی سے اقتدار کی جنگ نہیں لیکن غریب کسان اور محنت کشوں کے حقوق کی آواز اٹھاتا رہوں گاضلع بدین میں گنا، ٹماٹر، بھینڈی، گندم و دیگر فصلیں بڑی مقدار میں پیدا ہوتی ہیں لیکن ان کو مناسب دام نہیں ملتا جو سراسر نا انصافی ہے اس کے علاوہ معدنی دولت پر رائلٹی بھی ضلع کا حق ہے جو اسے ملنا چاہئے۔
انہوں نے سندھ حکومت کو متنبہ کرتے کہا کہ یکم ستمبر تک شہید خالد محمود سومرو کے قاتل گرفتار نہ ہونے ، تربت واقع میں شہید محنت کشوںکے ورثاء کو اعلان کردہ معاوضہ نہ ملنے اور تلہار میں شراب خانہ سمیت ضلع بھر سے سماجی برائیوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کیا جائے گا اس کیساتھ ڈی سی بدین اور ایس ایس پی بدین کو متنبہ کیا کہ ہمارے گھیرائو عمران خان والے نہیں بلکہ عوامی مسائل حل نہ ہونے پر ان کے دفتر کا بھی گھیرائو ہوگا جلسے سے قبل ان کا بدین اسٹاپ پر والہانہ استقبال کرکے جلسہ گاہ لایا گیا جبکہ جلسے سے مولانا محمد اسماعیل خاصخیلی ، فتح محمد مہیری، مولانا خان محمد جمالی، مولانا گل حسن زنئور، علی محمد مہیری، خلیل احمد شاہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔